پاکپتن، مختلف مقامات پر 4خواتین سمیت 5افراد کو قتل کردیا گیا
پاکپتن (نمائندہ پاکستان)مختلف مقامات پر 4خواتین سمیت5افراد کو قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق چک امر سنگھ میں ملزم خادم حسین نے اپنے قریبی ساتھیوں سے ملک کر اپنی 51سالہ ساس شمیم بی بی اور 35سالہ بیوی مختار بی بی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ خاد م حسین اپنی ساس شمیم بی بی سے ڈیڑھ ایکڑ اراضی کا انتقال اپنے نام کروانا چاہتا تھا لیکن شمیم بی بی نے انکار کر دیا تھا جس پر خادم حسین نے ساتھیوں کی مدد سے بیوی اور ساس کو قتل کر کے فرار ہو گئے علاوہ ازیں چک 37ڈی میں خاوند نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق ملزم لیاقت علی نے اپنی بیوی عزیزاں بی بی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گئی جبکہ چک 53ای بی میں 6افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص عالم علی کو قتل کر دیا جبکہ 4افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق بدر دین کے بیٹے حافظ غلام نبی نے ملزم علی محمد کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر ملزمان رشید احمد نور محمد وغیرہ 6افراد نے بدر دین کی بیٹی بشیراں بی بی کو زبردستی گھر میں داخل ہو کر اٹھا لیا اس دوران مزاحمت کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں عاصم علی ہلا ک ہو گیا جبکہ بدر دین زبیدہ بی بی ناصروغیرہ شدید زخمی ہو گئے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے دریں اثئا مسلم گارڈن سوسائٹی عارفوالا میں محمد عمران نے فائرنگ کر کے اپنی دادی ساس کو قتل کر دیا جبکہ ساس زخمی ہو گئی تفصیلات کے مطابق ملزم عمران کی بیوی ارم مصطفی نا راض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی ملزم اسے لینے کے لیے آیا لیکن جب سسرال والوں نے انکار کیا تو ملزم عمران نے فائرنگ کر دی جس سے اس کی دادی ساس رحمت بی بی موقع پر ہلاک ہو گئی ساس ممتاز بی بی زخمی جبکہ سالہ شاہین مصطفی بھی زخمی ہو گیا ملزم موقع سے فرار ہو گئی، پولیس نے الگ الگ مقدمات در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
قتل