عید الفطر، اسلام آباد پولیس کے جوانوں کے لیے کھانے کا اہتمام

عید الفطر، اسلام آباد پولیس کے جوانوں کے لیے کھانے کا اہتمام

  

اسلام آباد (آئی این پی)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن کی ہد ایت پر تمام ڈویژنز میں عید الفطر کے مو قع پر اسلام آباد پولیس کے جوانوں کے لیے بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا،وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین، ہم سب کوبطو ر ایک سپاہی کی حیثیت سے اپنے وطن اور ہم وطنوں کی حفاظت کرنے پر فخر ہے، اپنے شہریوں کی جا ن و ما ل کی حفا ظت کی خاطر گھروں سے دور رہتے ہیں اور عید جیسے تہوار بھی دوران ڈیوٹی مناتے ہیں،آئی جی نے پولیس کے ان افسران و جو انو ں کو خر اج تحسین پیش کیا جنہوں نے وطن کے دفاع کی خا طر جام شہادت نوش کیا۔ انہو ں نے کہا کہ عید ہو یا عید جیسا کو ئی بھی تہو ار پولیس کوحقیقی خوشی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کر کے ہی ملتی ہے کورونا وائرس کی وبا ہو یا لا اینڈ کا معاملہ شہریوں کو محفوظ رکھنے میں اسلام آ باد پولیس صف اول میں کھڑ ی ہے۔ آئی جی اسلام آ باد۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے مذہبی تہوار پر اسلام آباد پولیس کے ڈیوٹیز دینے والے افسران و جوانوں کے لئے بڑے کھانوں کا اہتمام کیا۔ اس سلسلہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز،اسلام آباد ٹریفک آفس،سپیشل برانچ، ڈپلومیٹک انکلیو، ریسکیو ون فائیو،تمام تھانہ جات، سی آئی اے اور اے سی ایل سی میں پولیس افسران و جوانوں کے لئے کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید دیگر سینئر افسران نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد مختلف سٹیشنوں اور نا کہ جا ت کا دورہ کیا اور پولیس افسران و جوانوں سے عید ملے انہیں عید کی مبارکباد دی۔ جبکہ زونل ایس پی، تما م ڈویژن کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے اپنے ڈویژن میں جوانوں کے ساتھ عید ملے اور بڑ ے کھانے میں شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس جوان پولیس محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ہم سب ایک فیملی ہیں۔

کھانے کا اہتمام

مزید :

صفحہ آخر -