کوئٹہ، حادثات میں دو افراد جاں بحق 4 زخمی ہو گئے

  کوئٹہ، حادثات میں دو افراد جاں بحق 4 زخمی ہو گئے

  

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک اور ڈبل روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان عبدالخالق ولد محمد قاسم جان کی بازی ہار گیا ہے جبکہ 3 افراد جن میں باچاخان،نصیب اللہ اور حبیب الرحمن شامل ہیں زخمی ہوگئے ہیں جاں بحق نوجوان اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہیں جہاں متوفی کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کے علاج معالجہ کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کر رہی ہیں۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص سمیع اللہ ولد محمود سکنہ خروٹ آباد جاں بحق جبکہ نور اللہ ولد عبداللہ زخمی ہو گیا ہے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جاں بحق نوجوان کی نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

حادثات

مزید :

صفحہ آخر -