لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی کا فیصلہ وفاقی اور صوبائی حکومت ہی کریگی: چودھری سرور

لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی کا فیصلہ وفاقی اور صوبائی حکومت ہی کریگی: چودھری ...

  

لاہور(آئی این پی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں سختی یا نر می کا فیصلہ وفاقی اور صوبائی حکومت ہی کر یگی‘لوگ کورونا کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں اسی لیے پاکستان میں کورونا مر یضوں ا ور انکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،شفافیات پر کسی قسم کا سمجھوتہ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتااس لیے پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہیدا ہونیوالوں کے اہل خانہ اور قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ 100فیصد انصاف ہوگا،کورونا بحران ابھی ختم نہیں ہوا اس لیے عید کے بعد بھی ہم پی ڈی این کے پلیٹ فارم سے غر یب خاندانوں کی مدد جاری رکھیں گے۔ وہ پی آئی اے طیارہ حادثہ کے شہید پائلٹ سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی اور دیگر اہل خانہ سے عید کے روز اظہار تعزیت اور بیگم پروین سرور کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے دورہ اور وہاں موجود بچوں میں عید گفٹ تقسیم کر نے کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ شہید پائلٹ سجاد گل کے والد اور انکے خاندان کے طیارہ حادثہ تحقیقات کے حوالے سے جو بھی تحفظات ہیں انکو دورکیا جائیگا اور میں انکو حکومت کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ تحقیقات میں سو فیصد شفافیات کو یقینی بنایا جائیگا اور جو لوگ بھی ذمہ دار ہوں گے انکے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں آج ان بے سہار ابچوں کیساتھ عید منا رہا ہوں اور کوئی شک نہیں کہ ہم سب نے ملکر ہی ایسے بے سہار ا بچوں کا سہار ابننا ہے اور انکو انکے حقوق دینے ہیں۔ یہ بات درست ہے جب سے لاک ڈاؤن میں نر می ہوئی ہے پاکستان میں کورونا مر یضوں کی تعداد اور انکی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یقینی طور پر حکومت اس تمام صورتحال کو دیکھ رہی ہے ان حالات میں اب لاک ڈاؤن میں نر می یا سختی کے حوالے سے کیا ہوگا میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ اس بارے میں فیصلہ وفا ق پنجاب اور دیگر صوبوں نے کر نا ہے لیکن ملک کورونا کی وجہ سے کسی بڑے سانحے سے بچانے کیلئے ہمیں تمام اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔

چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -