فیصل آبادمیں کورونا کے 98 کنفرم مریض،5 وینٹی لیٹر پر ہیں، ضلعی انتظامیہ

فیصل آبادمیں کورونا کے 98 کنفرم مریض،5 وینٹی لیٹر پر ہیں، ضلعی انتظامیہ

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آبادمیں اس وقت کورونا وائرس کے98 کنفرم مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے پانچ مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 102 مشتبہ مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے اور 78 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔46 ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جو ہسپتالوں وگھروں پر کورنٹائن ہیں۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کے 6 اورپولیس کے15افسران واہلکار بھی کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں باالخصوص دو انتظامی افسران اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورتاندلیانوالہ شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیصل آباد میں کورونا وائرس سے اب تک 28 اموات ہوچکی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ

مزید :

صفحہ آخر -