عوام کوروان سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کریں، پاکستان اس مشکل سے سرخرو ہوکر نکلے گا: صدر مملکت

  عوام کوروان سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کریں، پاکستان اس مشکل سے سرخرو ہوکر ...

  

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میری تمام پاکستانیوں بلکہ تمام انسانوں سے درخواست ہے وہ سماجی فاصلوں پر عمل کریں، ماسک پہنیں،اپنے ہاتھ دھوئیں تاکہ وہ خود اور اپنے عزیز خاندان والوں اور دوستوں کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اس مشکل سے سرخرو ہو کر نکلے گا۔صدر مملکت اپنی عید پی آئی اے کے جہاز حادثہ کے شہداء کورونا کی صورتحال میں روٹی کمانے کی کوشش کرنے والے سب غریبوں، ڈاکٹرز، نرسز، کورونا کے مریضوں، ہندوستانی مظالم برداشت کرنے والے کشمیریوں، ہندوستان میں اسلامو فوبیا سے متاثرہ مسلمانوں، فلسطینیوں اور مسلمان مہاجرین کے نام کرتے ہوئے نماز عید بھی گھرپر ادا کی۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -