امریکی چودھراہٹ کا خاتمہ قریب کورونا طاقت کے توازن کی منتقلی کا آغاز
برسلز(آئی این پی)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا دنیا سے امریکی چودھراہٹ کا خاتمہ قریب ہے،امریکا اور چین کے مابین رقابت نے عالمی نظام کو جھنجھوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، یونین آلہ کار بننے کی بجائے اپنے مفادات کا خیال رکھے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا سے امریکی چودھراہٹ کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے چین کے ساتھ بھرپور اسٹراٹیجیک پالیسی اختیار کرنے پر زور دیا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا کہ کورونا وائرس کو طاقت کے توازن کی مغرب سے مشرق کی جانب منتقلی کا نقطہ آغاز قرار دیا جا سکتا ہے۔جوزف بورل نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے طاقت کے توازن کے موقع پر یورپ کو اپنے مفادات کی فکر کرنی چاہیے اور فریقین کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔یورپی یونین پر اس حوالے سے کہ وہ کس طرف ہے دباو بڑھ گیا ہے۔ امریکہ اور چین کے درمیان رقابت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، گروپ 20، عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی اداروں کے چند جانبہ نظام پر پڑ سکتا ہے۔
یورپی یونین