وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب روپے جمع ہوگئے

    وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب روپے جمع ہوگئے

  

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں دیے گئے عطیات کی رقم 4 ارب روپے ہوگئی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب سے زائد رقم جمع ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ یقیناً ایک اہم مقصد ہے جو ہم مل کر کرسکتے ہیں اور ہمیں مل کر ہی کرنا ہے۔فیصل جاوید نے عوام سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں مزید عطیات دینے کی بھی اپیل کی اور ساتھ ہی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

کورونا ریلیف فنڈ

مزید :

صفحہ آخر -