کالا پانی تنازع پر بھارتی آرمی چیف کا بیان ہمارے عوام کی توہین: نیپال

  کالا پانی تنازع پر بھارتی آرمی چیف کا بیان ہمارے عوام کی توہین: نیپال

  

کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال نے کالا پانی تنازعے پر بھارتی آرمی چیف منوج مکنڈ نرونے کے بیان کو اپنے عوام کی توہین قرار دیدیا ہے۔نیپال کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع ایشور پوکھرل نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالا پانی کے تنازعے پر بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان سے نیپالی گورکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی آرمی چیف نے چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اترکھنڈ میں تعمیر کی جانے والی نئی سڑک پر نیپال کے اعتراضات کسی کی ایما پر ہیں۔ادھر بھارت کا نیپال کے ساتھ بھی سرحدی تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ نیپالی وزیراعظم نے نیا نقشہ جاری کیا جس میں کالا پانی، لمپیا دھورا اور لیپو لیکھ کے علاقے کو نیپال کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

نیپال

مزید :

صفحہ آخر -