حکومت آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کے نرخ کم کرے،علامہ ساجد میر

    حکومت آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کے نرخ کم کرے،علامہ ساجد میر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کی قیمتیں کم اورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فی صد اضافہ کیا جائے،مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑدی۔ مرکز اہلحدیث میں مختلف تنظیمی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چینی اور آٹا سکینڈل میں ملوث اشرافیہ کو بچانے کی کوشش کی گئی تو ہم احتجاج کریں گے۔ دریں اثناء عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو نفاق سے چھٹکارا حاصل کرکے اتحاد امت پر توجہ دینا ہو گی۔عیدگاہ مسجد شہاب پورہ میں عیدالفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کا تہوار اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی و ملی روایات کی علامت ہے، عید اْن کی نہیں، جو دنیاوی زیب و زینت اور آرائش و زیبائش کے ساتھ گھر سے نکلے بلکہ عید تو اْن کی ہے، جنھوں نے تقویٰ، پرہیزگاری اورخوفِ خدا اختیار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جائزہ لینا ہو گا کہ امتِ مسلمہ مسائل و مشکلات کا شکار کیوں ہے، اتحاد و اتفاق کا فقدان کیوں ہے، بد قسمتی سے ہمارے ہاں مسلکی، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر نفرتوں کے ایسے بیج بوئے گئے ہیں کہ ان کی فصل اب بالکل تیار ہے۔انہوں نے کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اورطبی عملے سمیت دیگر اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

علامہ ساجد میر

مزید :

صفحہ آخر -