حکومت بلوچستان کا صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کھولنے پر غور
کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کھولنے پر غور شروع کر دیا،جائزہ اجلاس 28 مئی کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ رپورٹ ہونے کے بعد حکومت نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند کردیا تھا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان نے او پی ڈیز کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔اس سلسلے میں سیکرٹری صحت بلوچستان کی سربراہی میں جمعرات 28 مئی کو کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس سمیت دیگر اعلی حکام کا مشترکہ اجلاس سول ہسپتال کوئٹہ میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کے حوالے سے ڈاکٹروں اور ماہرین صحت سے مشاورت اور غور کیا جائیگا۔
بلوچستان