پنجاب میں 4صوبائی وزرا کے قلمدا ن تبدیل، بیورو کریسی، پولیس اعلی سطحی تبادلوں کا امکان

پنجاب میں 4صوبائی وزرا کے قلمدا ن تبدیل، بیورو کریسی، پولیس اعلی سطحی ...

  

لاہور(لیاقت کھرل)پنجاب میں چار صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پنجاب میں معتدد صوبائی محکموں کے سیکرٹریز اور بڑے پیمانے پر بیورو کریسی اور محکمہ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ناقص کارکردگی کے حامل صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس میں پنجاب میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی میں بھی اکھاڑ بچھاڑ کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیر اعلی جلد وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مشاورت مکمل کرنے والے ہیں۔جس کے بعد ناقص کارکردگی کے حامل صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرح مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور کمشنرز سمیت ڈپٹی کمشنرز بھی تبدیل کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر محکمہ پولیس میں تبادلے کئے جا رہے ہیں۔ جس میں پہلے مرحلہ میں سات صوبائی محکموں کے سیکرٹریز تبدیل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسی طرح تین کمشنرز اور11 ڈپٹی کمشنرز تبدیل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پہلے مرحلہ میں ناقص کارکردگی کے حامل 7ڈی پی اوز کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور تین ریجنل پولیس افسروں (آر پی اوز) کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ وزیر اعلی پنجاب کے مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ پر لیا گیا ہے جبکہ صوبائی محکموں کے سیکرٹریز اور کمشنرز سمیت ڈپٹی کمشنرز اور اعلی پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر لیا گیا ہے اور اس کی ایس اینڈ جی اے ڈی ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ سمری تیار کر لی ہے جس کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لئے سمری وزیر اعظم پاکستان کو بھجوائی جائے گی۔

وزرا تبدیل

مزید :

صفحہ اول -