کورونا وائرس سے عالمی معیشت تباہ، کنگال، چند امیر ترین افراد اربوں ڈالر کما گئے

کورونا وائرس سے عالمی معیشت تباہ، کنگال، چند امیر ترین افراد اربوں ڈالر کما ...

  

نیویارک(آئی این پی)کورونا نے دنیا بھر میں حکومتوں اور عوام کو کنگال کردیا ہے مگر دنیا کے چند امیر ترین افراد کی دولت مزید بڑھ گئی۔بزنس جریدے فوربز کے مطابق بے روزگاری، معاشی تنگی اور آلام و پریشانی کے دور میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں مزید اضافہ شیئرز کی قیمتوں کے بدولت ہے۔ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز نے اسٹاک کی بدترین حالت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کی۔گزشتہ دو ماہ میں ڈالر کی کھیپ لگانے والوں میں پہلا نام فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کا ہے۔وہ امیر ترین افراد کی فہرست میں ساتویں سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔بلوم برگ کی فہرست کے مطابق زکربرگ تیسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔فیس بک کے شیئرز کی قیمتوں میں 60فیصد اضافہ ہوا، جس سے زکر برگ کی دولت 86ارب 50کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔دنیا کے امیر ترین آدمی ای کامرس کمپنی ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کا دولت بڑھانے والوں میں دوسرا نمبر ہے۔رواں برس 23مارچ سے اب تک وہ مزید 30ارب ڈالر کما کر مجموعی دولت 147ارب ڈالر تک پہنچا چکے ہیں۔چینی کمپنی علی بابا کے بانی کی دولت تقریبا 18ارب ڈالر بڑھ گئی اور اب وہ چین کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔بھارتی صنعت کار اپریل میں اس وقت ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے جب فیس بک نے ان کی ٹیلی کام کمپنی میں 5ارب 70کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔کمپنی ایک ماہ سے کم عرصے میں دس ارب سے زائد کا منافع کماچکی اور امبانی کی دولت 20ارب سے بڑھ کر 52ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

امیر آدمی 

مزید :

صفحہ آخر -