نعیم میر اور شاہد نذیر کی جانب سے دکانداروں میں ماسک و سینی ٹائزرتقسیم
لاہور(لیڈی رپورٹر)صدر منٹگمری روڈ شاہد نذیر اور آل انجمن تاجران کے سیکرٹری نعیم میر نے چیف جسٹس آف پاکستان صدر چیمبر آف کامرس عرفان شیخ کی خصوصی ہدایت پر لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے صدور کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ اس موقع پر انہوں نے منٹگمری روڈ صدر شاہد نذیر کی زیر قیادت دکانداروں اور عوام میں ماسک اور سینی ٹائیرز تقسیم کئے تاکہ وہ اس وباء سے بچ سکیں جبکہ انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں اس موقع پر شاہد نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعیم میر تاجر برادری کے لئے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرتے ہیں او ر ان کی کاوشوں کی بدولت ہی کاروبار کی اجازت ملی جس سے دکانداروں کو عید کے موقع پر ریلیف ملا امید ہے کہ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح سے کاروباری طبقہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کے مسائل حل کروائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ عید کے بعد بھی ایس او پیز کے تحت کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ دکاندار اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔