کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی فصل پر توجہ دینے کی ہدایت

کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی فصل پر توجہ دینے کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی) زرعی ماہرین نے بھنڈی توری کے کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی فصل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے اور انہیں آگاہ کیا ہے کہ بیچ بونے کے 40 سے 50 دن بعد اگیتی اقسام کا پھل اترنا شروع ہو جاتا ہے اور پھل کی چنائی کافی مشکل ہوتی ہے کیونکہ بھنڈی کا لیس دار مادہ اور پھل کی کچھ اقسام پر اگنے والے سخت بال سبزی کو نقصان پہنچاتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ پھل توڑتے وقت ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے ضرور چڑھائیں۔ ماہرین زراعت نے کہا کہ چونکہ بھنڈی توری کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ بھی ہو سکتا ہے۔

س لئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ دوسرے، تیسرے روز فصل کا معائنہ کرتے رہیں اور اگر کسی جگہ پر کسی کیڑے کا حملہ محسوس ہو تو فوری طورپرماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار ادویات کا سپرے یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کو زیادہ نقصان سے بچانے میں مدد مل سکے۔

مزید :

کامرس -