سام سنگ کی چپ پیداوار میں پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ

سام سنگ کی چپ پیداوار میں پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ

  

سیؤل (اے پی پی) جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود چپ کی پیداوار میں پہلی سہ ماہی کے دوران 57.4 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ آن لائن سرگرمیوں کے لیے سرور چپ کی اضافی طلب کو پورا کرنا ہے۔ کمپنی بیان کے مطابق جنوری سے مارچ کے عرصے میں ملک میں کورونا وائرس کے باوجود اس کی چپ کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا،سہ ماہی کے دوران کل 277.4 ارب سیمی کنڈیکٹرز بنائے گئے جبکہ 2019 ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران ان کے 176.2 ارب یونٹ تیار کیے گئے تھے۔

مزید :

کامرس -