افسرا ن کو کاشتکاروں سے قریبی روابط قائم کرنے کی ہدایت

        افسرا ن کو کاشتکاروں سے قریبی روابط قائم کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ زراعت پنجاب نے زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے تمام زراعت افسرا ن کو کاشتکاروں سے قریبی روابط قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ زراعت افسران اپنے اپنے علاقوں کے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں سے مسلسل ملاقاتوں کاسلسلہ شروع کریں اور انہیں زرعی تعلیم، معلومات، اطلاعات، مشاورت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ چونکہ پنجاب کے دور دراز کے دیہی علاقوں کے کاشتکاروں کی اکثریت نا خواندہ ہے اسلئے وہ جدید زرعی ٹیکنالوجی سے درست انداز میں استفادہ نہ کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کاشتکاروں کی درست رہنمائی کر دی جائے تو وہ زرعی پیداوار میں مزید اضافہ کا موجب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کے تمام افسران کو تحریری ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -