برازیلی چینی کی طلب میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ

برازیلی چینی کی طلب میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ

  

ساؤپالو (اے پی پی) برازیلی چینی کی بیرونی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ مئی کے دوران ایک ماہ کا برآمدی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔مقامی کنسلٹینسی ڈیٹا گرو کے مطابق برازیلی چینی کی دنیا بھر میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور رواں ماہ کے دوران اس کی ریکارڈ برآمد کی توقع ہے جو کسی بھی ایک ماہ میں چینی کی برآمد کی سب سے بڑی مقدار ہوگی۔انھوں نے بتایا کہ مئی کے پہلے دوہفتوں کے دوران 1.57 ملین ٹن چینی برآمد کی جاچکی ہے جو مئی 2019 ء کی پورے ماہ کی برآمد سے زیادہ ہے جبکہ آئندہ دنوں میں 2.642 ملین ٹن چینی کی برآمد شیڈول ہے۔

مزید :

کامرس -