امریکا، نئے گھروں کی تعمیر میں اپریل کے دوران 30 فیصد کمی

امریکا، نئے گھروں کی تعمیر میں اپریل کے دوران 30 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکا میں نئے گھروں کی تعمیر میں اپریل کے دوران 30 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا لاک ڈاؤن ہے۔وزارت تجارت کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، پیداوار اور کاروباری کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سرگرمیوں میں بھی تیزی سے کمی آئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ ملک میں نئے گھروں کی تعمیر اپریل میں 30.2 فیصد کمی کے ساتھ 8 لاکھ 91 ہزار یونٹ رہی جو کہ 2015 ء میں اس شعبے کے بحران کے بعد اب تک کی سب سے بری صورتحال ہے۔
نئے گھروں کی تعمیر کے اجازت ناموں کی شرح میں بھی 20.8 فیصد کمی ہوئی، اپریل کے دوران گھروں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ 74 ہزار نئے اجازت نامے جاری کیے گئے جو جنوری 2015 ء کے بعد اب تک کی کم ترین سطح ہے۔

مزید :

کامرس -