رواں ماہ کھجور کے گچھوں کو ایک دوسرے سے الگ کر دینا چاہیے

رواں ماہ کھجور کے گچھوں کو ایک دوسرے سے الگ کر دینا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی) کھجور کے باغبانوں کو رواں ماہ کے دوران کھجوروں کے گچھوں کو اوپرکے حصے پر وزن برابر رکھنے کیلئے ایک دوسرے سے الگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کھجور کی فصل کو گرنے و ٹوٹنے سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کیلئے ضروری اقدامات و سفارشات سے استفادہ کرنے کیلئے بھی کہاگیاہے تاکہ کھجور کے باغبانوں کواچھی پیداوار کے حصول میں کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔ماہرین زراعت نے بتایاکہ رواں ماہ کے دوران کھجور کے گچھوں کو ایک دوسرے سے الگ کر دینا چاہیے تاکہ اوپر کے حصے پر وزن برابر تقسیم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گچھے کو شاخ کے ساتھ اس طرح باندھ دینا چاہیے کہ انہیں سہارا مل سکے اور وہ ٹوٹنے یا گرنے سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کھجور کے پھل کے پکنے کے ایام میں پرندے اس کی طرف خاص طور پر راغب ہوتے ہیں جس سے فصل کا نقصان ہو سکتا ہے اس لئے باغبان کھجور کے پھل کو پرندوں سے بچانے کیلئے خصوصی تدابیر اختیار کریں اور کھجور کے گچھوں پر بھورے رنگ کی نائیلو ن کی تھیلیاں چڑھا دینی چاہیں کیونکہ اس سے پھل کو پرندوں کے علاوہ بارش کے نقصان سے بھی بچانا ممکن ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھجور کی برداشت ماہرین زراعت کے مشورہ سے کش

مزید :

کامرس -