کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی بار تھانہ میں عید انتہائی سادگی کے ساتھ منائی گئی

کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی بار تھانہ میں عید انتہائی سادگی کے ساتھ منائی گئی

  

تھانہ (نمائندہ پاکستان) کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی بار تھانہ میں عید انتہائی سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ میلے ٹیلے نہ ہونے کے برابر رہے۔بچے زیادہ تر گھروں پر رہے تاہم بیشتر لوگوں نے حفاظتی اقدامات کو پس پشت ڈال کر حسب سابق مصافحے اور معانقے سے پرہیز کرنا مذہبی روایات کی خلاف ورزی سمجھ کر لوگ ایکدوسرے کے ساتھ بغل گیر ہونے میں دیکھے گئے۔ چاند رات کو شاپنگ سنٹروں، بیکری ہاؤسز اور فروٹ منڈیوں میں لوگوں کی رش قابل دید تھی۔ تاہم لوگوں نے ملک بھر میں ایک ساتھ عید منانے پر حکومت اور وزارت مذہبی امور و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی گئی کہ آئندہ بھی اسی طرح ایک ساتھ عید اور رمضان ہونگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -