وزیر اعلیٰ محمود خان کا چیف سیکرٹری کاظم نیازی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

وزیر اعلیٰ محمود خان کا چیف سیکرٹری کاظم نیازی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی محمود خان نے کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف کوششوں میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز شب و روز برسر پیکار رہے ہیں، یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی روک تھام کے سلسلے میں چیف سیکرٹری اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کیا ہے اور میں ان کی انتھک کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا صوبے کے عوام کو کورونا سے تحفظ دینے کے لئے چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کی گران قدر خدمات کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -