وزیر اعلیٰ کا سابق صوبائی وزیر حسین کانجو فوٹو جرنلسٹ گلشن عزیز کی وفاتر پر اظہار تعزیت

    وزیر اعلیٰ کا سابق صوبائی وزیر حسین کانجو فوٹو جرنلسٹ گلشن عزیز کی وفاتر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر میں وزیر اعلی نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ درین اثناء وزیر اعلی نے سنیئر فوٹو جرنلسٹ گلشن عزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحافت کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو ایک عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔