کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات شفاف طریقے سے ہونگی،اعجاز شاہ

      کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات شفاف طریقے سے ہونگی،اعجاز شاہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کراچی طیارے حادثے میں شہید پائلٹ سجادکے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی، ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے آخری لمحے تک اپنی پوری کوشش کی لیکن قدرت کو کچھ اور منظور تھا۔وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے مرحوم کے والد کو یقین دہانی کروائی کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق حادثے کی تحقیقات شفاف طریقے سے ہوں گی۔ مرحوم کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ سجاد گل کے جانے پر دلی رنج ہوا، اس مشکل گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے،انہوں نے آخری لمحے تک اپنی پوری کوشش کی لیکن قدرت کو کچھ اور منظور تھا۔

تعزیت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -