سیاح سوات آنے کی زحمت نہ کریں،انتظامیہ

  سیاح سوات آنے کی زحمت نہ کریں،انتظامیہ

  

تھانہ (نمائندہ پاکستان) کورونا وائس کی وجہ سے حفظ ماتقدم کی خاطرضلع سوات کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے بار بار اس اعلان کے باوجود کہ ضلع سوات سے تعلق نہ رکھنے والے حٖضرات عید الفطر کے دوران سوات آنے کی زحمت نہ کرے۔ سیاحوں اور عام لوگوں کی رش کی وجہ سے شموزوئی پُل اور لنڈاکی چیک پوسٹ پر صبح تا شام گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ اور اس بے قاعدگی اور قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے مقامی اور ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے لوگوں سمیت ایمر جنسی پر جانے والے ضرورت مندوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ اوردس منٹ کی مسافت گھنٹوں میں طے کرنا پڑا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -