نوابشاہ،میکے جانے کی ضد شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

  نوابشاہ،میکے جانے کی ضد شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

  

نوابشاہ(این این آئی) سندھ کے شہر نواب شاہ میں عید پر میکے جانے کی ضد کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ میں بیوی نے عید کے روز میکے جانے کی ضد کی تو شوہر نے غصے میں آکر اسے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی جانب سے شوہر سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ عید کے روز اپنے والدین کے گھر ملنے کے لیے جانا چاہتی ہے جس پر وہ غصے میں آگیا اور اس نے بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔نوابشاہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -