پبی،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی کارروائی

  پبی،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی نوشہرہ کے داخلی راستے جی ٹی روڈ تاروجبہ عید کی دوسری روز کارروائی،سیاحتی اور تفریحی مقامات پر پابندی کے باوجود جانے پر سینکڑوں گاڑیوں اور منچلوں جو موٹر سائیکل پر جارہے تھے ان کو واپس روانہ کردیا گیا ہے۔کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں حکومتی پابندی کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری رہے گی جس میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔