باجوڑ میں ٹائیگر فورس کو بحال کیا جائے،شاہد علی

  باجوڑ میں ٹائیگر فورس کو بحال کیا جائے،شاہد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں ٹائیگر فورس کو فعال کرکے ان سے متعلقہ کام لیا جائے۔ دی تھینکرز ایسوسی ایشن باجوڑ (دی ٹیب) کے بانی شاہد علی کے جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ باجوڑ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا۔ بیمار بہت ہیں لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر کوئی بھی اپنا ٹیسٹ نہیں کرارہا۔ ضلعی انتطامیہ سے درخواست ہے کہ ضلع میں ٹائیگر فورس کو فعال کرکے ان سے ایس او پیز پر عمل درآمد کا کام لیا جائے۔ فورس کے رضاکار ہر گاوں،ہر محلہ اور بازاروں میں ماسک، گلوز وغیرہ کا استعمال یقینی بنائے۔ نیز ان سے مشتبہ مریضوں اور کیسز کو انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کا بھی کام لیا جائے۔ اس کے علاوہ دیکھا گیا ہے کہ مشتبہ مریض محلے کے پرائیوٹ کلینکس سے اپنا علاج کراتے ہیں۔ اس طرح یہ کیسز رپورٹ نہیں ہوتے۔ ان کلینکس کو پابند کیا جائے کہ ایسے کیسز کو فوری انتظامیہ کو رپورٹ کریں۔ مزید ضلع کے سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماء اپنا کردار ادا کرکے لوگوں کو سمجھائے کہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسے چھپانے اور گھر پر رہنے کے بجائے ہسپتال سے علاج کرائے کیونکہ گھر پر رہنے اور چھپانے سے دوسرے لوگ خصوصا اس کے اپنے گھر کے لوگوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔ اپنا نہیں تو اپنے گھر والوں کا سوچئے اور ان کی زندگی بچائیں۔