ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کا عید الفطر کے موقع پر یادگار شہداء پرحاضری

ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کا عید الفطر کے موقع پر یادگار شہداء پرحاضری

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کا عید الفطر کے موقع پر یادگار شہداء پرحاضری۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑپیرشہاب علی شاہ نے عیدالفطرکے موقع پرباجوڑپولیس کے یادگارشہداء پرحاضری دیکرشہداء کوخراج عقیدت پیش کیا۔ شہداء کی روح کوایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعامانگی گئی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے کہا کہ مادروطن میں اگرہم عیداوردیگرخوشیاں مناتے ہیں یہ سب ان شہداء کی بدولت جو پاک دھرتی کے خاطرجان نچھاورکرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں باجوڑپولیس کے77اہلکارجام شہادت نوش کرچکے ہیں ان میں سے10جوانوں کوتمغہ شجاعت ملنافخرکی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ شہیدپولیس اہلکاروں کی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھاجائیگا۔پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے قربانیوں سے دریغ نہیں کریگی۔ ڈی پی او نے کہا کہ عیدالفطرکے اس موقع پرشہداء کوبھی یادرکھاجائیگا۔یادگار شہداء پر دعا کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پرفخرہے اللہ سے دعاگوہوں کہ شہداء کے روح کوتسکین ملے اوراللہ شہداء کوجنت میں اعلی مقام دے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -