شیر گڑھ،شرط لگاکر کودنے والا نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گیا

  شیر گڑھ،شرط لگاکر کودنے والا نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار) دوستوں کے ساتھ نہانے کے دوران غوطہ خوری کی شرط لگانے والے 22سالہ نوجوان نے گہرے پانی میں چھلانگ لگا کر ڈوب گیا ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کی تلاش جاری ہے ریسکیو1122کے غوطہ خورٹیم مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے علاقہ مزدور اباد سے تعلق رکھنے والے 22سالہ نوجوان جمال خان ولد انور خان ڈرائیوراپنے دوستوں کے ساتھ جلالہ خوڑ میں نہا رہے تھے کہ پمپ کورنہ کے نزدیک دوستوں کے ساتھ گہرے پانی میں غوطہ لگانے کی شرط لگا کرچھلانگ لگائی جن کی وجہ گہرے پانی میں ڈوب کر موت کے اغوش میں چلے گئے ریسکیو1122کے اہلکاروں کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر سرچ اپریشن شروع کیا لیکن تاحال متوفی کا لاش نہ مل سکا