اپوزیشن کا مطالبہ نئے انتخابات، قوم ووٹ کی طاقت سے عمران نیازی سے حساب لے گی: رانا ثنا اللہ

  اپوزیشن کا مطالبہ نئے انتخابات، قوم ووٹ کی طاقت سے عمران نیازی سے حساب لے ...

  

فیصل آباد (آئی این پی)صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ پوری اپوزیشن کا مطا لبہ نئے انتخابا ت ہے جو زور پکڑ رہا ہے، قوم ووٹ کی طاقت سے عمران نیازی سے حساب لے گی،کورونا 6ہفتے کا لاک ڈاؤن بزنس ڈاؤن تھا،نا اہل حکومت خطرناک وباء پرپالیسی بنانے میں مکمل طور پر ناکام رہی،تفتان بارڈر پر حفاظی انتظاما ت نہ ہو نے سے مشکلات میں اضافہ ہوا۔ لاہور ملتان راولپنڈی میٹرو بس کے منصوبے صاف اور شفاف تھے۔ شیخ رشید کوقوم ناکام نجومی سمجھتی ہے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نا اہل حکومت کی ناقص پا لیسیوں نے بہت بری طرح متا ثر کیا ہے، عمران نیازی کے ارد گرد بیٹھے ٹولے نے قوم پر شب خون مارتے ہو ئے صرف چینی سکینڈل میں 1سو ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا۔ چینی بحران کے اصل چہروں کو چھپا نے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ فیصل آباد میں گز شتہ 2سالوں سے ایک روپے کا ترقیاتی کام نہیں ہوا، شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اگر پاکستان میں یہی صورت حال رہی توشرح اموات میں اضافہ نہ ہوا تو کورونا19جون تک پاکستان سے کسی حد تک ختم ہو جا ئے گا عوام پھر کوویڈ 19کو نہیں ما نے گی اگر شرع اموات میں اجا فہ ہوا تو پھر مشکل ہو جا ئے گاانہوں نے کہا کہ حکومت کو کورونا کے جتنے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کر نے تھے وہ نہیں ہورہے جو پاکستا نی قوم کے ساتھ دھوکہ ہے۔

رانا ثنا اللہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -