کراچی: تالاب میں ڈوبنے سے 2بچوں کی موت

  کراچی: تالاب میں ڈوبنے سے 2بچوں کی موت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بچے سرجانی ٹان کے ایک تالاب میں نہا رہے تھے کہ اس دوران اچانک ڈوب گئے۔ 6سالہ بہادر اور 8سالہ گل کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پانی میں ڈوبنے سے ہلاکت کا ایک اور واقعہ صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں پیش آیا، گاں آرائیں نہر میں 2 لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 11 اور 15 سال ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -