اوچشریف: کروناوائرس سے خاتون جاں بحق، پوتا،داماد صحت یاب

اوچشریف: کروناوائرس سے خاتون جاں بحق، پوتا،داماد صحت یاب

  

ملتان،اوچ شریف(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) اوچ شریف:کورونا کا شکار 65سالہ مریضہ بختو مائی جاں بحق ہو گئی پوتا اورداماد صحت یاب ہو گئے, مریضہ سول ہسپتال بہاولپور زیر علاج تھی, میت آبائی علاقے لائی گئی جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کی گئی, پورے علاقے میں اسپرے کے چھڑکاؤ بھی کیے, گئے, جنازہ میں اہل خانہ کے مختصر افراد کو شرکت کی اجازت دی گئی,تفصیل کیمطابق اوچ شریف میں کورونا وائرس کی مریضہ بختو مائی جاں بحق ہو گئی جبکہ پوتا اورداماد (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

صحت یاب ہو گئے ہیں نواحی علاقہ گمانی شریف کی رہائشی 65سالہ بختو مائی اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی میں محنت مزدوری کے سلسلہ میں رہائش پذیر تھی جس کی اچانک طبعیت خراب ہونے پر آبائی گاؤں گھر لایا گیا مزید طبعیت بگڑنے پر بہاولپور سول ہسپتال میں چیک کرایا گیا تو محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہسپتال داخل کر کے علاج شروع کیا گیا اورخاندان کے دیگر 34افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں داماد غلام نازک اورپوتا فرحان کو بھی کورونا پازیٹو نکلا جن کا علاج کرنے کے بعد صحت یاب ہو کر واپس گھر بھیج دئیے گئے اورمریضہ بختو مائی جاں بحق ہو گئی ہے کورونا سے جاں بحق ہونے والی بختو مائی کی میت آبائی گھر لائی گئی جہاں نماز جنازہ کے بعد قبرستان میں تدفین کی گئی جنازہ میں خاندان کے مختصر افراد کو شرکت کی اجازت دی گئی, جنازہ سے قبل پورے علاقے میں اسپرے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا تھاجبکہینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیر مین ڈاکٹر خضر حیات میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہیں نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے,ڈاکٹر خضر حیات وارڈ 14 نشتر ہسپتال میں ڈیوٹی کر رہے تھے،جبکہ اس قبل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تین مزید ڈاکٹر کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں،ادھر نشتر ہسپتال کے چھ آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کورونا میں مبتلا 28 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 02 مریض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 08 مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے,ادھر نشتر ہسپتال اور برن یونٹ میں اب تک کورونا کے باعث ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 63 ہے۔ عید کے تینوں روز نشتر ہسپتال کے کورونا وارڈز ایمرجنسی لیبر روم اور آئی سی یو میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پی ایم اے کے وفد نے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں عید اپنے طبی عملے کے ہمراہ ہسپتالوں میں منائی اس دوران تمام عملے کی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ کورونا میں مبتلا ڈاکٹروں ڈاکٹر حنبل اور ڈاکٹر ذولقرنین قریشی و دیگر کی عیادت کی اور انکا حوصلہ بڑھایا،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں اپنے گھر والوں سے دور رہ کر ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے یہ ڈاکٹر نرسز پیرا میڈیکس ہمارے اصلی ہیرو ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کورونا سے صف اول میں کھڑے ہو کر جنگ لڑ رہے ہیں۔وفد میں ڈاکٹر طارق وقار،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر و دیگر شامل تھے۔

صحت یاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -