ملتان: محکمہ صحت متحرک، سی ای او آفس میں کرونا کنٹرول روم قائم

  ملتان: محکمہ صحت متحرک، سی ای او آفس میں کرونا کنٹرول روم قائم

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت ملتان کی جانب سے کورونا کے انتظامات بارے رپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کردی گئی ہے، سی ای او آفس میں کرونا کنٹرول روم قائم ہوگیا تفصیل کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات پر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی ملتان کی جانب سے کورونا انتظامات بارے رپورٹ محکمہ صحت کو بھجوا دی گئی ہے، جس کے مطابق سی ای او آفس میں کورونا کنٹرول روم کام کر رہا ہے، قرنطینہ ملتان میں 1200 مریضوں کے سہولیات میسر ہیں اس کے(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

علاوہ قرنطینہ ملتان میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں مریضوں کے لیئے 5 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں،آئی سولیشن و ایچ ڈی یو وارڈ میں 40 بیڈز ہیں، گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا کے لئے 60 بیڈز، آئسولیشن روم اور 02 وینٹی لیٹرز ہیں، ڈی ایچ کیو کی نئی بلڈنگ میں 85 آئسولیشن بیڈز فعال ہیں، ناصرف یہی بلکہ نواز شریف ایگری کلچر یونویرسٹی میں بھی 100 بیڈز کی کپیسٹی موجود ہے، اور قرنطینہ میں مزید انتظامات کر کے استعداد بڑھا ئی جا رہی ہے.

قائم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -