پی ایم اے وفد کی وزیراعلی کے سیکرٹری افتخار سہو سے ملاقات

  پی ایم اے وفد کی وزیراعلی کے سیکرٹری افتخار سہو سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر 2،کارڈیالوجی ہسپتال کی توسیع،نشتر ہسپتال ایمرجنسی کی تزین و آرائش سمیت ڈاکٹروں کو ہیلتھ رسک الاونس دلوانے کے معاملات کے بارے،پی ایم اے کے وفد نے وزیر اعلی پنجاب کے سیکرٹری افتخار سہو سے ملاقات کی،افتخار سہو کی جانب سے نشتر 2 سمیت تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی گئی تفصیل کے مطابق ملتان کے سرکاری ہسپتالوں کے مختلف توسیعی منصوبوں کی جلد تکمیل اور ڈاکٹروں کے ہیلتھ رسک الاونس کے معاملات(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

سے متعلق پی ایم اے کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں سیکرٹری ٹو سی ایم پنجاب افتخار سہو سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس دوران پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے انہیں نشتر 2 کی جلد تکمیل،کارڈیالوجی منصوبے کی توسیع میں حائل رکاوٹوں اور نشتر ایمرجنسی کی جلد ری ویمپنگ کی اشد ضرورت سے متعلق بریفنگ دی،اس موقع پر افتخار سہو نے یقین دہانی کروائی کے وزیر اعلی پنجاب کا صحت کے حوالے سے فوکس جنوبی پنجاب پر ہے انشاللہ جلد تمام منصوبوں کی تکمیل ہو گی،اس موقع پر وفد نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے طبی عملے کو ہیلتھ رسک الاونس دینے کا مطالبہ بھی سامنے رکھا.