مرغی کامہنگا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

مرغی کامہنگا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر)مرغی کا گوشت مہنگا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس بارے میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے تمام اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کو پولٹری شاپس مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور پولٹری ایسوسی ایشن کے مابین صوبہ بھر کے لئے چکن کا ریٹ طے ہو چکا ہے،زندہ مرغی 163 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو گی جبکہ مرغی کا گوشت260 روپے فی کلو میں فروخت ہو گا،انہوں نے کہا کہ کسی دکاندار کو زائد نرخ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،حکومت کے(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

مقرر کردہ ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنیوالوں کوموقع پر گرفتار کر لیا جائے اورناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی بارے مجھے روزانہ آگاہ کیا جائے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -