محکمہ تعلیم سکولز پنجاب، بورڈ امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلے

  محکمہ تعلیم سکولز پنجاب، بورڈ امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلے

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے بورڈ امتحانات کے حوالے سے فیصلے سنا دئے، ذرائع کے مطابق نویں اور 11ویں کلاس کے طلبا کو اگلی جماعتوں پرموٹ کردیا جائے گا‘دہم کلاس کے طلبا کے پیپر چیک (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

ہونے کے بعد رزلٹ کارڈ جاری کیا جائے گا، 12ویں کلاس کے طلبا 11ویں کے نمبرون کو ڈبل کرلیں یا 2021کے امتحانات میں حصہ لیں جس کیلئے حتمی فیصلہ کرنے آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کردی گئی ہے، نویں اور دسویں کا کمپوزٹ امتحان نہیں ہوگا، نویں اور 11 ویں کے وہ طلبا جو 60فیصد سے زائد مضامین پاس نہیں‘ انہیں پاسنگ مارکس دئے جائیں گے، چا رکیٹگری کا خصوصی امتحان ہوگا جو 11 ویں کے گریڈ کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، کمپوزٹ امتحان میں بیٹھنے والے، جنہوں نے اضافی مضامین رکھے ہوئے ہوں، جو 11 ویں میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہوئے ہیں، یہ خصوصی امتحان اگست میں ہوں گے۔

اہم فیصلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -