پیف پارٹنرز کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں بارے پارلیمنٹ میں آواز اٹھاؤں گا، ایم این اے سمیع الحسن گیلانی

  پیف پارٹنرز کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں بارے پارلیمنٹ میں آواز اٹھاؤں گا، ...

  

اوچشریف (سٹی رپورٹر) پیف سکولز مالکان نے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی. ملاقات میں پارٹنرز نے ایم این اے کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے بارے بتایا. چار ماہ سے پیمنٹ بند, غیر قانونی کٹوتیوں (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

, بھاری بھر کم ناجائز جرمانوں اور تعلیمی داخلوں پر پابندی جیسی پریشان کن صورتحال سے بھی آگاہ کیا جس پر ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے وعدہ کیا کہ اسمبلی میں آپ کے حق میں ضرور آواز اٹھاؤں گا جو کہ میرا فرض ہے... ہم اپنے ووٹرز کی پریشانیوں کے خاتمے تک ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے. وفاقی وزیر تعلیم اور دیگر ذمہ داروں سے پیف پارٹنرز کے مسائل شیئر کرکے معاملات کے حل تک چین سے نہ بیٹھوں گا۔

آواز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -