ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، عید چھٹیوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ورکرز کوخصوصی الاؤنس دینے کافیصلہ

  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، عید چھٹیوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ورکرز کوخصوصی ...

  

ملتان(سپیشل رپور ٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عید الفطر کے موقع پرملتان میں قیام کے دوران ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی سڑکیں چمکانے میں مصروف رہی،کمپنی کے(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

آپریشنل سٹاف کی طرف سے اہم شاہراؤں کی صفائی دھلائی شروع کر دی گئی،بوسن روڈ،خانیوال روڈ،پرانا شجاع آباد روڈ اور چوک ناگ شاہ کی خصوصی صفائی کی گئی،روٹ پر پانی کا چھڑکاؤ اور چوکوں پر لائم لائننگ کا کام بھی جاری رہا جب کہ تمام سٹاف کو یونیفارم جیکٹ پہننے کا حکم بھی دی گیا تھا،آپریشنل شعبے کے منیجرز اور تمام ڈپٹی منیجرز مانیٹرنگ میں مصروف رہے۔ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے گزشتہ روز شہر کا وزٹ کیااورتمام بڑے ہسپتالوں،درگاہوں اور شہر کے خارجی راستوں پر صفائی بارے ہدایات جاری کیں،دوسری طرف عید کے دوران بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں کی ملتان آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا،نئے مہمانوں کے قیام کے پیش نظر ایم ڈبلیو ایم سی کی طرف سے قرنطینہ مرکز میں صفائی و ڈس انفکشن بھی شروع کر دی گئی ہے،علاوہ ازیں شہر میں صفائی بارے معمول کا آپریشن بھی جاری رہا۔ یاد رہے کہ عید کے دوران صفائی کے مثالی انتظامات کے لئے کمپنی کے آپریشنل سٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں۔عید کے ایام میں شہر اولیاء کی سڑکوں اور شاہراؤں کی مثالی صفائی کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور انتظامیہ گرمی کی پرواہ کئے بغیر مانیٹرنگ کے لئے سڑکوں پر موجود رہے،آپریشنل اور انفورسمنٹ سٹاف متحرک اور ہیوی مشینری مصروف عمل رہی،اس دوران سڑکوں پرپڑا ملبہ بھی اٹھا لیا گیا اور تمام مرکزی سڑکوں اور کالونیوں میں چھڑکاو کا عمل بھی جاری رہا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گرین بیلٹس کی صفائی بھی کر ڈالی،آپریشنل سٹاف صفائی کے لئے شفٹوں میں ڈیوٹی پر مامور رہا،یاد رہے کہ عید کی چھٹیوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ورکرز کو خصوصی الاونس دیا جائے گا۔

الاؤنٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -