موت کا پہیہ چلتا رہا، عید کے دنوں میں 17افراد اپنوں سے بچھڑ گئے

      موت کا پہیہ چلتا رہا، عید کے دنوں میں 17افراد اپنوں سے بچھڑ گئے

  

ملتان، رحیم یارخان، ڈیرہ، میاں چنوں، اوچشریف، جام پور، علی پور، خانیوال، کہروڑ پکا (نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان،نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) مختلف حادثات میں 17افراد دم توڑ گئے۔ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 2 بچوں سمیت 6 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے، تفصیل کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ رحمان کالونی کے رہائشی 10 سالہ عرفان کے ساتھ پیش آیا جسے گلی میں کھیلنے کے دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا دوسرا حادثہ صادق آباد کے رہائشی 12 سالہ شہزاد کے ساتھ پیش آیا جو اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا تیسرا حادثہ خانپور (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

کی رہائشی 18 سالہ ممتاز بی بی کے ساتھ پیش آیا جو اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ اسی دوران موٹر سائیکل سلپ ہو گیا اور سر کے بل سڑک پر جا گری اور شدید زخمی ہو گئی چوتھا حادثہ راجن پور کلاں کے رہائشی تحریم عباس کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا پانچواں حادثہ فیروزہ کے رہائشی 18 سالہ محمد عثمان کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا جبکہ چھٹا حادثہ کشمور کے رہائشی 37 سالہ شہزاد کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قومی شاہراہ پر جا رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی ہونے والے تمام افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تمام افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔ملتان (نیوز رپورٹر)ٹر) مختلف واقعات میں نشتر ہسپتال میں خواتین سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے تفصیل کے مطابق سورج میانی کے قریب ریسکیو1122نے 65سالہ نامعلوم خاتون کو زہریلی چیز کھانے سے بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا تھا جو دم توڑ گئی،تھانہ الپہ کے علاقے اڈا بند بوسن کے قریب موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں علم پور کا رہائشی 50سالہ اللہ رکھا شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،جس کی نعش اہل خانہ اٹھا کر لیگئے،واقع کی اطلاع پر معلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے زخمی ہونے والے 42سالہ محمد اسلم،37سالہ محمد الطاف کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیاجبکہ خانیوال میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوکر نشتر ہسپتال لائی جانے والی 60سالہ نامعلوم خاتون وارڈ نمبر گیارہ میں زندگی کی بازی ہار گئی، نشتر انتظامیہ نے دو نوں نامعلوم عمر رسیدہ خواتین کی نعشیں کینٹ پولیس کے حوالے کردی گئی،پولیس نے نعشوں کو سرد کھانے میں رکھوانے کے بعد ورثا کی تلاش شروع کردی جن کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ہے تاہم مزید تلاش جاری ہے۔بین الصوبائی کوئٹہ روڈ پر تیز رفتار اور غفلت کے سبب پل وڈورکے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم میں،ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدیدزخمی بین الصوبائی کوئٹہ روڈ سخی سرور کے قریب پل وڈور کے مقام پر تیز رفتاری اور غفلت کے سبب دو موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے تصادم کے نتیجہ میں غازی کالونی ڈیرہ کا رہائشی ایک شخص 55سالہ عبدالکریم ولد غازی خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے دو زخمیوں ظہیر ولد منظور حسین اور 22سالہ ریحان اختر ولد ندیم اختر کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔میاں چنوں بائی پاس پر موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق اور خالہ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کی نواحی گاؤں 131/15L نیو مسلم ٹاؤن کے رہائشی غلام محمد کا نوجوان بیٹا اپنی والدہ اور خالہ کو ساتھ لے کر موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں سے بورے والا شہر جانے کے لئے روانہ ہوئے تو بائی پاس پر مخالف سمیت سے آنے والی کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں والدہ نسیم بی بی زوجہ غلام محمد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی اور اس کے ساتھ اس کی بہن گلاں بی بی زوجہ محمد وریام اور نوجوان محمد اکرام شدید زخمی ہوگئے ان دونوں زخمیوں اور نسیم بی بی زوجہ غلام محمد کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں لایا گیا اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میاں چنوں داخل کروا دیا گیا ہے۔ روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو ئے ملتان پولیس کے نائب او ایس آئی عدنان یونس گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے۔ عدنان یونس جو ملتان پولیس میں نائب او ایس آئی کی خدمات سرانجام دے رہے تھے موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوئے جنہیں نشتر ملتان میں زخمی حالت میں منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج جاری رہا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کر گئے۔ان کے انتقا ل پر پولیس افسران و ملازمین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اوچ شریف میں تیز رفتار جیب اورموٹرسائیکل میں تصادم سے 2خواتین جاں بحق, 2بچوں سمیت 3زخمی ہوگئے,مرنے والی خواتین اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے, حادثہ احمد پور شرقیہ روڈ پر پیش آیاتفصیل کے مطابق اوچ شریف میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق اور2بچوں سمیت 3شدید زخمی ہو گئے, نواحی علاقہ کنڈی پرہار کے رہائشی ایک ہی خاندان کے افراد موٹر سائیکل پر اپنے رشتہ داروں کو عید مل کر واپس جا رہے تھے راستے میں نبی پور کے قریب تیز رفتار جیپ نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے, مقصود مائی اور عاصمہ بی بی جاں بحق ہو گئیں جبکہ دو بچے زینت بی بی,مہراب بی بی اورمحمد احمد زخمی ہو گئے جیپ ڈرائیور گاڑی سمیت جائے حادثہ سے فرار ہو گیا, اطلاع پرریسکیو1122پہنچ گئے مرنے والی خواتین اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا, حادثہ کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ رشتہ داروں کو اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ہے۔ گھرکی دیوار بناتے ہوئے پچاس سالہ بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی تدفین کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق درخواست جمال کے رہاشی واحدبخش ببر اپنے گھر کی دیوار بنارہا تھا کہ اچانک دیوار اوپر گر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور لایا گیا۔ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ ورثاء نے متوفی کی تدفین کر دی گئی ہے۔ بستی عزیز آباد کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی نے 16 سالہ حافظ قرآن نوجوان محمد امجد ولدمحمداقبال ڈاھا کو کچل دیا۔ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی اوورلوڈنگ کے باعث پیش آیا۔سنگل روڈ پر ریت سے اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کی زد میں آکر رواں سال 3 افراد جان بحق ہوگئے۔ٹریفک حا دثہ میں خا تون ہلاک نواحی علا قہ پل فرید آ باد کے قریب عید کے روز 34سا لہ خا تون کو ثر بی بی اپنے خا وند محمد اصغر کے ہمراہ موٹر سا ئیکل پر جا رہی تھی کہ تیز رفتار ٹر یکٹر ٹرا لی کی ٹکر سے خا تون موٹر سا ئیکل سے گر کر موقعہ پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کا خا وند کو شدید چو ٹیں آ ئیں ریسکیو 1122نے خا تون کی نعش اور زخمی کو ہسپتال پہنچا یا ہے۔دوسری طرف علی پور روڈ سلیم چوک پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار روہیلانوالی کا رہائشی محمد عارف جوکہ پولیس ملازم ہے شدید زخمی ہوگیا۔ ٹرک درائیور موقع سے فرارہوگیا۔ تاہم محمدعارف کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے فرسٹ کے بعد ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ ریفر کر دیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -