سلکٹیڈ حکومت کی ناکام پالیسیاں سمجھ سے بالاتر، حاجی محمد ارشد جاوید کی میڈیا سے گفتگو

  سلکٹیڈ حکومت کی ناکام پالیسیاں سمجھ سے بالاتر، حاجی محمد ارشد جاوید کی ...

  

خان پور(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ 260حاجی محمد ارشد جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔نواز شریف کا دورمثالی دور گزرا ہے۔(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کے بے قابو جن سے عام افراد سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عام آدمی شام کے بعد گھر سے نہیں نکل سکتا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت اور روزگار کے دروازے عوام کے لیے بند ہو چکے ہیں۔آئندہ آنے والے الیکشن میں عوام ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو اقتدارمیں لاکر ملک کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور ترقی کا سفر شروع ہوگا۔سلیکٹڈحکومت کی ناکام پالیسیاں سمجھ سے بالا تر ہیں اور عوام سلیکٹڈحکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا ہ پر چوہدری بلال ارشد،محمد افضل ساہی،محمد خالد باجواہ کے ہمراہ صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سر کار کے کھوکھلے نعرے صرف عوام کو تسلی دینے کے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسان مزدور اور شعبہ تعلیم سے متعلق رہنے والے پرائیویٹ تعلیمی ادارے لاک ڈاؤن میں بری طرح فلاپ ہوچکے ہیں لیکن حکومت نے ابھی تک پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور ناہی لاکھوں پرائیویٹ ٹیچرز کے حقوق کا خیال رکھا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -