وفاقی وزیر ہاؤسنگ چوہدری بشیرچیمہ سے مختلف وفود کی ملاقاتیں، مختلف امورپر بات چیت

  وفاقی وزیر ہاؤسنگ چوہدری بشیرچیمہ سے مختلف وفود کی ملاقاتیں، مختلف امورپر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور (نمائندہ خصوصی) چیمہ گروپ حاصل پور کے رہنماوں شہزاد افضل رنگا شیخ محمد سلیم نے وفاقی وزیر ہاوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی اور حاصل پور میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بات (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

چیت کی گئی جبکہ انھوں نے شہر کی سیاسی صورت حال اور چیمہ گروپ کو مضبوط فعال بنانے کے لیے کی گئی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا اس موقعہ پر چوہدری طارق بشیر چیمہ وفاقی وزیر نے کہا کہ حاصل پور میں اس وقت جتنے ترقیاتی کام جاری ہیں گزشتہ ادوار میں ان کی کوئی مثال نہی ملتی ہم سیاسی مخالفتوں سے بالاتر ہوکر تمام علاقوں سے احساس محرومی کے خاتمہ کے لیے ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں ہم انتقامی و نفرت کی سیاست پر یقین نہی رکھتے اور جلد ہی تحصیل حاصل پور میں ترقیاتی کام کرنے کرنے کے لیے پلان بنایا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر بنیاد پر لازوال قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا اس ملک میں کسی کو بھی ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے نہی دیا جائے گا شہزاد افضل رنگا شیخ محمد سلیم نے طارق بشیر چیمہ کو وفاقی کابینہ میں دبنگ انداز میں ختم نبوت پر پہرہ دینے پر مبارکباد بھی دی۔