سی پی او کی کمشنر،ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پولیس شہدا کے ورثاء سے ملاقات، تحائف تقسیم

  سی پی او کی کمشنر،ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پولیس شہدا کے ورثاء سے ملاقات، تحائف ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان اور سی پی او حسن رضا نے پولیس لائن میں نماز عید ادا کی۔کمشنر شان الحق اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بھی پولیس لائن(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

جامع مسجد میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ نماز عیدالفطر میں کرونا کیخلاف بھرپور حفاظتی انتظامات یقینی بنائے گئے۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت تمام نمازیوں کی سکریننگ کی گئی۔ سی پی او نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شھداء پولیس کے ورثا سے ملاقات بھی کی۔انتظامی و پولیس افسران نے پولیس شھداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تحائف بھی تقسیم کئے۔عید الفطر کے موقع پر رب کریم سے کرونا کے خاتمے کی دعا مانگی جائے۔پوری قوم کرونا کیخلاف جنگ کا عزم لئے عید کی خوشیاں منارہی ہے عید کی خوشیوں میں شھداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔سی پی او ملتان حسن رضا خان نے کہا کہ اپنا آج ہمارے کل پر قربان کرنے والے پولیس شھداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر عید الفطر پر سیکورٹی و کرونا کیخلاف سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں عید اجتماعات پرامن طور پر اختتام پذیر ہورہے ہیں عبادت گاہوں اور عوامی مقامات پر سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں عید پر صاف ملتان کا تحفہ دیا۔عید ایام میں تمام ضلعی ادارے عوام کی خدمت کیلئے آن دیوٹی رہیں گے۔علاوہ ازیں سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان عید کے اس پر مسرت موقع پر شہداء پولیس کے بچوں سے عید ملنے ان کے گھر گئے۔شہداء پولیس کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں خوشی اور غمی کے ہر موقع پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تحائف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -