قصبہ کالا: بیٹ عالم خان سپرکاکام بند دریا کٹاؤ میں تیزی،لوگ لاوارث

  قصبہ کالا: بیٹ عالم خان سپرکاکام بند دریا کٹاؤ میں تیزی،لوگ لاوارث

  

قصبہ کالا (نمائندہ پاکستان) بیٹ عالم خان سپر کا کام روک دیا گیا۔دریا کا کٹاؤ تیزی سے جاری ہے۔سرکاری پرائمری سکول بوائز اور گرلز دریا کی زد میں ہیں۔جن کا فاصلہ دریا سے تقریباً دس سے پندرہ فٹ رہ گیا ہے(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

۔قبرستان کا اکثر حصہ دریا کی بے رحم موجوں کا شکار ہو چکا ہے اور بچوں کے لاشیں اور کفن دریا میں تیرتے دکھائی دیتے ہیں مگر انسانیت ذرہ برابر بھی شرمندہ نہیں ہے۔مقامی آبادی کے گھر تیزی سے دریا کی زد میں آرہے ہیں مگر ہمارے سیاست دان اور انتظامیہ اپنے اے۔سی والے کمروں میں خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں جن کو بچوں کے تیرتی لاشیں نظر نہیں آتی اور نہ ہی غریبوں کی سسکیاں اور آہیں سنائی دیتی ہیں۔بے سروسامانی کی حالت میں یہ مزدور لوگ اپنے سیاسی نمائیندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر ایک دو دن کے اندر سپر کا کام شروع نہ ہو سکا تو مقامی آبادی کے گھروں، سرکاری سکولوں اور معصوم بچوں کے گوروکفن کا نقصان اور گناہ ارباب ِاختیار کے سر ہو گا۔اللہ پاک ہمارے بے حس سیاسی رہنماؤں کو اپنے غریب عوام کی مدد کرنے کی توفیق عطاکرے۔

لاوارث

مزید :

ملتان صفحہ آخر -