پنجاب میں محکمہ صحت کے تعاون سے مرحلہ وار سکولز کھولنے کا منصوبہ

  پنجاب میں محکمہ صحت کے تعاون سے مرحلہ وار سکولز کھولنے کا منصوبہ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے مرحلہ وار سکولز کھولنے کا پلان بنا لیا ہے جس کے مطابق ایسے ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں میں سکول کھولے جائیں گے جہاں کروناکے کیسز کم ہونگے۔ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے پہلے ہائرسیکنڈری اور پھر ہائی سیکنڈری سکولوں کو کھولا جائے گا۔ نہم جماعت سے بارہویں جماعت کے طلباوطالبات کو تین روز کے لیے سکول میں بلایا جائیگا۔بچوں کی کلاسز صبح کے وقت،دوپہرکے بعد اور شام کے اوقات میں کروائی جائیں گی۔ سکول کھولنے سے پہلے اساتذہ اور والدین کمیٹی کو ٹریننگ دی جائے گی۔ اساتذہ(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

وطلباء کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ اور بخار کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔بخار میں مبتلا بچوں اور اساتذہ کو چھٹی دی جائے گی۔ پہلی سے پانچویں تک کے بچوں کا ہفتہ میں دو دن سکول لگے گا۔ چھٹی تا آٹھویں جماعت کے لیے تین دن سکول لگے گا۔ باقی دن بچے تعلیم گھر چینل سے گھر پر تعلیم حاصل کریں گے۔ جن علاقوں میں کیبل کی سہولت نہیں ہے وہاں بچوں کو موبائل فون کے ذریعے پڑھایا جائے گا۔ بچوں کو پڑھاتے وقت اساتذہ سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں گے۔ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اساتذہ کو کورونا سے بچاوّ کے لیے تربیت دی جائے گی۔ سکولوں میں ماسک، سینیٹائزر،سوپ اور تھرمامیٹر لازمی دستیاب ہوگا۔

منصوبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -