پرائیویٹ سکولوں کے ہزاروں اساتذہ عید پر بھی تنخواہوں سے محروم

  پرائیویٹ سکولوں کے ہزاروں اساتذہ عید پر بھی تنخواہوں سے محروم

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) بیشترپرائیویٹ سکولوں کے ہزاروں اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے عید پرپریشان رہے۔ بتایا گیا ہے کہ بیشترپرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ و دیگر ملازمین کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اور چھٹیوں کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے دو وقت کی روٹی کے لئے بھی ترس گئے‘ستم ظریفی کا یہ عالم ہے کہ معمولی تنخواہ لینے والے یہ اساتذہ اپنے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

اور اپنے اہل خانہ کے لیے عید کے لیے نہ صرف نئے کپڑے سلوانے سے محروم رہے بلکہ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر رانا الطاف حسین اور سابق ڈپٹی ڈی ای او رانا ولایت علی کا کہنا ہے کہ جو قومیں اپنے مستقبل کے معماروں کے ساتھ ناروا سلوک کرتی ہیں وہ ہرگز مہذب کہلانے کی حقدار نہیں‘ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ و دیگر سٹاف کو فوری تنخواہیں دلائی جائیں تاکہ ان کی پریشانیوں کا کچھ مداوا ہو سکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -