شارجہ، مسقط سے285پاکستانی وطن واپس، قرنطینہ، ہوٹل منتقل

شارجہ، مسقط سے285پاکستانی وطن واپس، قرنطینہ، ہوٹل منتقل

  

ملتان (نیوز رپورٹر)عید کے ایام میں بھی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملتان ائرپورٹ پر دو فلائٹس نے لینڈ کیا،شارجہ اور مسقط سے آنیوالی دو پروازوں میں 285 مسافر ملتان پہنچے، اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب اور سب رجسٹرار کامران بخاری نے ائر پورٹ پر مسافروں کا خیرمقدم کیا،پہلی فلائٹ سے141 مسافر ملتان پہنچے،106مسافروں کو قرنطینہ سنٹر لودھراں جبکہ 35 مسافروں کو مقامی ہوٹلز منتقل کیا گیا ہے،دوسری (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

فلائٹس سے144 مسافروں کی ملتان آمد ہوئی،102مسافروں کو لیبر کمپلیکس قرنطینہ سنٹر ملتان اور41مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا،ایک مسافر کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا،دوسری فلائٹ کے مسافروں کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے قرنطینہ سنٹر میں استقبال کیا۔ محمد طیب خان نے مسافروکوں قرنطینہ مرکز میں سہولیات اور کرونا ٹیسٹ بارے بھی بریف کیا۔

منتقل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -