ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھو ں روپے کانقصان

  ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھو ں روپے کانقصان

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے سوئی گیس روڑ ابرار احمد سے تین مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی و موبائل مالیت24ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے برن یونٹ کے قریب محمد ارشد سے2 نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

پر موٹرسائیکل چھین کرلیگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے القریش محمد اقبال سے دو مسلح موٹرسائیکل لیگئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے شیدی لال شاکر حسین سے تین نامعلوم ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر نقدی12ہزار لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے پل براراں محمد فہیم سے دو نقاب پوش ڈاکو موٹرسائیکل لیگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے پاسپورٹ آفس سے محمد طاہر سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر پرس لیگئے جس میں نقدی25ہزار موجودتھی، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے بابر چوک سے رانا عمران سے تین مسلح افراد نے نقدی56ہزار سمیت موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے سجاد کی موٹرسائیکل، تھانہ گلگشت کے علاقے جلال چوک طیب، پل مونڈے والی سے محمد شفیق، کہکشاں سٹریٹ خالد بیگ،گلگشت کالونی ہوسٹل سے عمار احمد ودیگر افراد کے 14موبائل مالیت3لاکھ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسین آگائی حامد حسین، عبدالروف، تھانہ کوتوالی کے علاقے گھنٹہ گھر محمد فیضان، تھانہ نیوملتان کے علاقے جان محمد کالونی سے محمد زیشان، محلہ دین پورہ محمد ارشد کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے بھیتی سرائے محمد اکرم کیگھر سے سونا و نقدی مالیت1لاکھ73ہزار، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے حافظ جمال روڑ محمد منیب، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے محمد جاوید کے بھانہ سے مویشی مالیت40ہزار، تھانہ صدر جلالپور کے علقے مختیار حسین کے ڈیرہ سے مویشی مالیت 1لاکھ22ہزارجبکہ محمد ناصر کے رقبہ سے سامان مالیت1لاکھ20ہزار چوری ہوگئے۔

نقدی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -