بہاولپور:پناہ گاہ سنٹر میں جھگڑا،ایک مریض شدید زخمی، حالت نازک

    بہاولپور:پناہ گاہ سنٹر میں جھگڑا،ایک مریض شدید زخمی، حالت نازک

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پناہ گاہ سنٹر میں ڈاکٹر کی غفلت سے مریضوں میں جھگڑا ہوگیاچھریاں لگنے سے ایک مریض شدید زخمی ہوگیا تفصیل کے مطابق لیاقت آباد کالونی لودھراں کے رہائشی انتظار احمد نے پولیس کو درخواست دی کہ میرا 23سالہ بیٹا وقاص جو نشہ کرتا تھا جسے علاج معالجہ کے لیے بہاول پور دیوان والی پلی ڈاکٹر فیاض کے پناہ گاہ سنٹر دے رہے تھے پناہ گاہ سنٹر میں کئی اور بھی مریض داخل تھے میرے بیٹے نے مجھے 5/7روز قبل بتایا تھا کہ اس کے ساتھ(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

زیر علاج حزب اللہ پٹھان سکنہ ممتاز آباد ملتان‘ نبیل اکرم سکنہ قائم پور جنہیں ڈاکٹر کی آشیر باد حاصل ہے جو اکثر مجھے مارتے ہیں جس کے بارے میں ڈاکٹر فیاض مطلع کیا گیا لیکن اس نے کوئی کارروائی نہ کی ڈاکٹر کو صرف پیسوں کی حد تک غرض ہے 26.5.20کی شام میں مختیار علی‘ عمران خلیل کے ہمراہ اپنے بیٹے وقاص کو ملنے پناہ گاہ سنٹر دیوان والی پلی گیا اندر سے شور کی آواز سن کر دیکھا تو میرے بیٹے وقاص احمد کو حزب اللہ‘ نبیل اکرم جان سے مار دینے کی خاطر چھریاں مار رہے تھے جنہوں نے چھاتی اور پیٹ میں چھریاں مار کر میرے بیٹے کو شدید زخمی کر دیا جو ہمیں دیکھ کر باہر بھاگ گئے ہم اپنے بیٹے کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122کے ذریعے بی وی ایچ لے آئے جہاں ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں آپریشن کر کے اس کی جان بچائی‘ انتظار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر کو صرف پیسے لینے تک غرض ہے اسی کی ایماء پر ملزمان نے میرے بیٹے کو جان سے مار دینے کی خاطر شدید زخمی کیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -