بلاتعطل بجلی فراہمی، وفاقی سیکرٹری برائے پاور ڈیژن عرفان علی کا افسروں،ملازمین کو خراج تحسین

بلاتعطل بجلی فراہمی، وفاقی سیکرٹری برائے پاور ڈیژن عرفان علی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)وفاقی سیکرٹری برائے پاور ڈویڑن عرفان علی نے ملتان سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی پر تمام افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹاف اور افسران کی انتھک محنت اور کوشش سے پاکستان کے عوام کو ایک بہتریں رمضان ملا جس میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو نہ صرف یقینی بنایا گیا بلکہ کورونا اور شدید موسمی حالات کا بھی مردانہ وار مقابلہ کیا گیا۔ اسی طرح ہم این ٹی ڈی سی کے تمام افسران اور عملے کو اور این پی سی سی کے تمام افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی شب وروز محنت نے یہ سب کچھ ممکن بنایا۔ اس موقع پر ہم یہ امید کرتے ہیں اور دعا کر تے ہیں کہ ہم اپنے ادارے کے عزم اور محنت کو کم نہ ہونے دیں گے اور کرونا کی وجہ سے ہمیں جو وقتی مشکلات کا سامنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مدد سے جون اور جولائی میں ہم اس دھارے کا رخ پلٹ دیں گے اوراسی عزم و جذبے سے پاکستانیوں کی خدمات جاری رکھیں گے۔
خراج تحسین